اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے منگل کے دن کرج میں قدرتی ذخائراورزراعت کے شعبے میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال کے زیرعنوان چوتھے قومی اجلاس میں کہا کہ ایران تسلط پسند ممالک کے برخلاف مظلوموں کے دفاع اور انصاف کے لئے کوشاں رہا ہے-
انھوں نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی مذموم اہداف کے لئے سائنسی طاقت کواستعمال نہیں کیا-
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان کمالوندی نے مزید کہا کہ ایران آج ایٹمی انرجی کے میدان میں خود اعتمادی کی اس منزل پر پہنچ چکا ہے کہ وہ اس وقت دنیا کی بڑی بڑی سیاسی طاقتوں کے سامنے ڈٹا ہوا ہے اور مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر اپنے حقوق کا مطالبہ کررہا ہے -
ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے ترجمان نے کہا کہ ایٹمی میدان میں ایران کا کارنامہ یہ ہے کہ اس نے اس ٹیکنالوجی کو تسلط پسند ممالک کی اجارہ داری سے باہر نکالا اور ان پر ثابت کر دیا کہ دنیا کے تمام افراد کو اس خدا داد توانائی سے استفادے کا حق حاصل ہے-
.......
/169