18 مئی 2015 - 18:56
کیمپ ڈیوڈ کے بجائے کیمپ قرآن و پیغمبر(ع) میں پناہ حاصل کرو

ڈٓاکٹر حسن روحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ’’ ایران اپنے جائز اور قانونی حق سے زیادہ کسی چیز کا خواہاں نہیں ہے‘‘ بعض ہمسایہ اسلامی ممالک کو مخاطب کر کے کہا: کیمپ ڈیوڈ کے بجائے کیمپ قرآن و پیغمبر میں پناہ حاصل کریں اس لیے کہ صرف اسلام اور پیغمبر(ص) کی پناہگاہ تمہیں نجات دے سکتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر، حکومت کے بعض اعلی حکام اور اسلامی ممالک کے سفراء نے عید مبعث کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے اس ملاقات کے ابتدا میں مختصر گفتگو کی اور یہ بیان کرتے ہوئے کہ وہ شریعت جو پیغمبر اکرم(ص) لوگوں کے لیے لے کر آئے وہ حکمت، عدالت، فضیلت اور اخلاقی کمالات کا مجموعہ ہے کہا: اسلامی شریعت کا تشدد اور انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ لوگ جو اسلامی شریعت کو تشدد کے رنگ میں پیش کرتے ہیں انہیں شریعت کی شین سے آشنائی نہیں ہے۔
صدر جمہوریہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بعض مفتن قسم کے عناصر، مسلمانوں کے درمیان تفرقہ کی آگ بھڑکا رہے ہیں اور ایران کا خوف مسلمانوں میں پیدا کر رہے ہیں کہا: ایران وہ ملک ہے جو ہمیشہ سے امن و صلح اور عدل و انصاف کا داعی رہا ہے نہ کسی پر ظلم کیا ہے اور نہ کسی کے ظلم تلے دبا ہے، ایران نے نہ کبھی کسی ملک پر جارحیت کی ہے اور کبھی کرے گا لیکن اگر کوئی اس پر جارحیت کرنے کی سوچے تو آٹھ سالہ دفاع مقدس کی طرح اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ڈٓاکٹر حسن روحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ’’ ایران اپنے جائز اور قانونی حق سے زیادہ کسی چیز کا خواہاں نہیں ہے‘‘ بعض ہمسایہ اسلامی ممالک کو مخاطب کر کے کہا: کیمپ ڈیوڈ کے بجائے کیمپ قرآن و پیغمبر میں پناہ حاصل کریں اس لیے کہ صرف اسلام اور پیغمبر(ص) کی پناہگاہ تمہیں نجات دے سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲