18 مئی 2015 - 10:18
غیر ایٹمی فوجی تنصیبات آئی اے ای اے کے معائنے سے مبرا ہیں: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ غیرایٹمی فوجی تنصیبات کے معائنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی معاملے پر بات چیت کرنےوالی ماہرین کی سطح کی ایرانی ٹیم کے سربراہ حمید بعیدی نژاد نے کہا ہے کہ کوئی بھی ایرانی نمائندہ اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ دشمن فوجی اور دفاعی تنصیبات میں اثر و رسوخ پیدا کرکے ملک کی قومی سلامتی کو خطرے سے دوچار کرے۔ حمید بعیدی نژاد نے کہا کہ دفاعی تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینا بلا شبہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کی اجازت موجودہ حساس حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران، ہرگز نہیں دے گا۔ واضح رہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی سمجھوتے کے بعد یہ امکان فراہم ہونا چاہئے کہ ایجنسی ایران کی ایٹمی سائٹوں کے معائنے کے علاوہ اس کی فوجی تنصیبات کا بھی معائنہ کرسکے۔

.......

/169