اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج داعش کے عناصر کو تدمر شہر کے باہر تک پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق تدمر شہر میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی جس کے بعد داعش کے عناصر پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔ شام کے انسانی حقوق کمیشن کے مبصرین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک دن پہلے اس شہر پر قبضہ کرلیاتھا۔ اسی طرح شامی فوج نے ملک کے مشرقی صوبے دیروالزور کے فوجی ہوائی اڈے کے نزدیک ایک اسٹریٹیجک علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے- شام کے ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے اس کاروائی میں داعش کے پانچ سینئر کمانڈروں کو ہلاک کردیاہے۔ اس ٹی وی چینل نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے خبردی ہےکہ داعش دہشت گرد گروہ کے ان پانچ کمانڈروں کا تعلق سعودی عرب، ترکی، چیچنیا، اردن اور عراق سے ہے۔









۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲