18 مئی 2015 - 05:09
ٹیکساس: 2بائیکرز گروہوں میں تصادم، فائرنگ میں 9افراد ہلاک

فائرنگ کا یہ واقعہ ٹیکساس کے مشرقی شہر ویکو میں پیش آیا، جہاں ایک بائیکرز گینگ نے ایک مقامی ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں اپنے مخالف بائیکرز گینگ پر حملہ کردیا تھا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ٹیکساس میں 2گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 9افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ٹیکساس کے مشرقی شہر ویکو میں پیش آیا، جہاں ایک بائیکرز گینگ نے ایک مقامی ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں اپنے مخالف بائیکرز گینگ پر حملہ کردیا تھا۔ مقامی پولیس کے مطابق تصادم میں ڈنڈوں اور چھریوں کا استعمال بھی کیا گیا، جس سے متعدد افراد زخمی بھِی ہوئے اور پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

.......

/169