17 مئی 2015 - 19:10
ایران مخالف پروپیگنڈوں کے باوجود مصری قاریوں نے قرآنی مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

حجۃ الاسلام سید مصطفیٰ حسینی نے کہا: ان مقابلوں میں جو ۱۵ مئی سے پہلی جون تک جاری ہیں ۶۱ حافظین کل قرآن اور ۷۱ قاری حصہ لیں گے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے دار الحکومت تہران میں منعقدہ بتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے سربراہ نے ان مقابلوں میں اس سال حصہ لینے والے ممالک کی تعداد میں ہوئے اضافہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: گزشتہ سال ۷۱ ممالک نے شرکت کی جبکہ اس بار ۸۵ ممالک سے ۱۳۲ افراد نے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔
حجۃ الاسلام سید مصطفیٰ حسینی نے کہا: ان مقابلوں میں جو ۱۵ مئی سے ۲۳ مئی تک جاری رہیں گے ۶۱ حافظین کل قرآن اور ۷۱ قاری حصہ لیں گے جبکہ مقابلوں کے حاشیے میں مختلف متنوع چیزیں جیسے قرآنی کتابوں کی نمائشگاہ، ثقافتی خدمات انجام دینے والے پویلین اور شائقین کے لیے ’’ معرفتی حلقے‘‘ بھی موجود ہیں۔
تہران کے ادارہ اوقاف کے شعبہ قرآنی امور کے سربراہ نے ابنا کے نامہ نگار سے گفتگو میں کہا: اس سال باوجودیکہ اسلام مخصوصا اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دنیا میں منفی پرپیگنڈے عروج پر پہنچ رہے ہیں دنیا کے ۸۵ ممالک سے قاریان و حافظان قرآن نے شرکت کی ہے، خاص طور پر مصری قاریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے جبکہ مصر میں ایران کے خلاف بہت زیادہ پروپیگنڈہ ہو رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲