17 مئی 2015 - 17:34
عدن میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ

یمن کے صوبہ عدن میں فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے اس صوبے میں اصلاح پارٹی اور القاعدہ کے دہشت گردوں کی بہت سی خفیہ سرنگوں اور ٹھکانوں کا پتہ لگا کر انھیں تباہ کر دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے نے دارالحکومت صنعا میں ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ فوج اور انصار اللہ کی عوامی فورس نے عدن شہر میں ایسے بہت سے ٹھکانوں اور سرنگوں کا پتہ لگایا ہے کہ جنھیں دہشت گرد عناصر اپنی کاررائیوں کے دوران ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے اور مورچہ بند ہونے کے لیے استعمال کرتے تھے- اس ذریعے نے مزید کہا کہ ان ٹھکانوں اور سرنگوں کی بڑی تعداد غیرملکی مداخلت کے بڑے خطرے کو ظاہر کرتی ہے- انہوں نے کہا کہ یہ غیرملکی دشمن یمن کو تباہ اور تقسیم کرنے کے درپے ہیں اور اسی مقصد کے تحت وہ یمن میں خانہ جنگی شروع کرانا چاہتے ہیں- دوسری جانب ایک اور رپورٹ کے مطابق اخوان المسلمین جماعت کی سیاسی شاخ، اصلاح پارٹی اور القاعدہ کے دہشت گرد عناصر صوبہ تعز کے رہائشی علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق تعز کے مشرقی اور وسطی علاقوں کے علاوہ صبر شہر کے داء النصر اور قراضہ علاقوں پر بھی صبر کی پہاڑیوں پر مورچہ بند القاعدہ اور اصلاح پارٹی کے دہشت گرد عناصر نے مارٹر گولوں سے حملے کیے ہیں- جبکہ جرہ پہاڑیوں پر مورچہ بند القاعدہ اور اصلاح پارٹی کے دہشت گردعناصر صینہ اور المرور کے رہائشی علاقوں اور سرکاری دفاتر کو نشانہ بنارہے ہیں-

.......

/169