اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق الکرمہ کی کاروائی میں دہشتگردوں کے دس ٹھکانے تباہ کردیئے گئے- عراق کے سیکورٹی دستوں نے الکرمہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے مذکورہ کاروائی میں اکّیس دہشتگرد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے اسی طرح ایک ٹرک کو جس میں بم نصب کیا گیا تھا اوراسی طرح ایسی کئی گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے جن پر تھیار لدے ہوئے تھے جبکہ اس کاروائی میں دہشتگردوں کے دس ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیاگیا-
.......
/169