16 مئی 2015 - 11:03
مصر: سابق صدر محمد مرسی اور کئی اخوان رہنمائوں کو سزائے موت

مصر کے سابق صدر محمد مرسی اور سو سے زائد اخوان المسلمون کے رہنماؤں کو جیل توڑنے کے مقدمے میں سزائے موت سنا دی گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے سابق صدر محمد مرسی اور سو سے زائد اخوان المسلمون کے رہنماؤں کو جیل توڑنے کے مقدمے میں سزائے موت سنا دی گئی۔ اس سماعت کے باعث Tagamoa al-Khamisپولیس اکیڈمی کی عدالت کے باہر سخت سیکیورٹی کا انتظام تھا، محمد مرسی پر دوسرے ملکوں کیلئے جاسوسی کرنے اور حماس کی حکومت کا ساتھ دینے کا الزام عائد ہے، 2012 میں مشتعل مظاہرین کو بڑھاوا دینے کا جرم ثابت ہونے پر مرسی جیل میں پہلے ہی 20 سال کی قید کاٹ رہے ہیں۔مصری قانون کے مطابق عدالت کے بعد سزائے موت کی سزا پر مفتی اپنے رائے جاری کر یں گے،اور عدالت 2 جون کو اپنا آخری فیصلہ سنائیگی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169