16 مئی 2015 - 10:19
صوبہ الانبار کی تازہ ترین صورت حال

عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے داعش کے زیر قبضہ شہر رمادی کا محاصرہ توڑ دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشتگردوں نے جمعے کی صبح مغربی بغداد میں واقع صوبہ الانبار کے مرکز شہر رمادی پر حملہ کرکے گورنر ہاؤس پرقبضہ کرلیا- داعش نے اس وحشیانہ حملے میں نو خود کش کاربم دھماکے کئے اور دسیوں دہشتگردوں کو استعمال کیا- داعش دہشتگردوں نے صوبہ الانبار کی آپریشنل کمانڈ کو بھی اپنے محاصرے میں لے لیا تھا- موصولہ رپورٹوں کے مطابق داعش دہشتگردوں نے اہلسنت کے البونمر قبیلے کے ستر عام شہریوں کو نہایت بے دردی سے قتل کردیا ہے- سیکورٹی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ داعش کے وحشیانہ قتل عام کا نشانہ بننے والوں میں بچے اور عورتیں بھی ہیں- داعش نے مشرقی فلوجہ سے سولہ کلومیٹر دور واقع گرمہ شہر کے مضافات میں بھی حملہ کیا اور فوج کے زیرکنٹرول حراریات علاقے پر قبضہ کر لیا - داعش نے گرمہ پر حملے میں دو کاربم دھماکے کئے اور بکتربند گاڑیاں استعمال کیں اس کے باوجود اس علاقے پر زیادہ دیر تک اپنا قبضہ برقرار نہ رکھ سکے اور عراقی رضاکار فورس کے جوانوں نے اس علاقے کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا-حراریات کے علاقے کی آزادی کی کاروائی میں تیس داعش دہشتگرد ہلاک ہوئے- عراقی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی سیکورٹی دستوں نے صوبہ الانبار کے آپریشنل کمانڈ کا محاصرہ توڑ کر محصور فوجی جوانوں تک مدد پہنچائی - درایں اثنا سنیچر کی صبح مشرقی رمادی کے حبانیہ فوجی اڈے پر سیکڑوں تازہ دم فوجی بھیج دیئے گئے ہیں جو آج ہی جنگ میں حصہ لیں گے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169