اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کرنے والے فریقوں کی سنجیدگی کی صورت مین ایٹمی معاہدے کا بہت زیادہ امکان ہے-
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جرمن اخبار اشپیگل کو اپنے انٹرویو کےدوران ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں مشرق وسطی کے بعض ممالک کے موقف پر تنقید کی اور کہا کہ علاقے میں بعض افراد ایٹمی مذاکرات سے بہت خوف زدہ ہیں- انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ڈر اورخوف بےبنیاد ہے، ہم علاقے پر مسلط ہونا نہیں چاہتے ہیں۔ ہم اپنے ملک کے رقبے اور جغرافیائی پوزیشن سے خوش ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲