15 مئی 2015 - 20:24
عراق میں داعش کے ہاتھوں ۷۰ عورتوں اور بچوں کا قتل عام

داعش کے تکفیری دہشت گردوں نے عراق کے صوبہ الانبار کے شہر الرمادی کے مختلف علاقوں میں عورتوں اور بچوں سمیت ستر افراد کو قتل کر دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔داعش کے تکفیری دہشت گردوں نے عراق کے صوبہ الانبار کے شہر الرمادی کے مختلف علاقوں میں عورتوں اور بچوں سمیت ستر افراد کو قتل کر دیا ہے- المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق داعش کے تکفیری دہشت گردوں نے الرمادی میں ان ستر افراد کو جاں بحق کرنے کے علاوہ اس شہر کی سرکاری عمارتوں پر بھی حملہ کیا ہے -ان حملوں میں کم سے کم چودہ افراد ہلاک اور سینتیس دیگر زخمی ہوگئے رمادی میں جمعہ کے روز دو خودکش حملوں میں بھی دس پولیس افسر جاں بحق جبکہ سات زخمی ہو گئے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲