اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آج سارے عالم اسلام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبعوث برسالت ہونے کی مناسبت سے جشن اور خوشیاں منائي جارہی ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں عید مبعث کی مناسبت سے آج رات ہی سے محفلوں اور جشن کے سلسلے شروع ہوگئے ہیں۔ عید مبعث کے موقع پر مشہد مقدس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم المقدسہ میں ان کی ہمشیرہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضہ ہائے اقدس کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گيا ہے۔ تمام شہروں اور قریوں میں چراغان کیا گیا ہے اور لوگ مٹھائياں بانٹ رہے ہیں۔ عراق میں بھی مقدس مقامات کو خوبصورتی سے سجایا گيا ہے اور لاکھوں افراد ان مقامات پر زیارت کا فیض بھی اٹھا رہے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان میں بھی بڑۓ عقیدت و احترام سے عید مبعث منائي جارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169