اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صلاح الدین صوبے کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ عراقی افواج نے داعش دہشتگرد عناصر کو بیجی شہر کے العسکری، النفط اور الشہدا کے اہم علاقوں سے پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بیجی آئل ریفائنری کے کچھ حصے اور اس کے نواحی علاقوں سے بھی دہشتگردوں کا صفایا ہوچکا ہے۔ حزب اللہ عراق بٹالین نے بھی اعلان کیا ہے کہ فلوجہ شہر کے علاقے "الہیتاویین" میں واقع عراقی فوج کے ایک مرکز کو بھی دہشتگردوں سے آزاد کرالیا گیا ہے۔
.......
/169