12 مئی 2015 - 12:29
۳۱ شیعہ ہزارہ یرغمالیوں میں سے ۱۹ یرغمالی آزاد + تصاویر

ڈھائی ماہ قبل زابل کے علاقے سے شیعہ ہزارہ جماعت کے یرغمالی بنائے گئے ۳۱ افراد میں سے ۹ افراد کو آزاد کر دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈھائی ماہ قبل زابل کے علاقے سے شیعہ ہزارہ جماعت کے یرغمالی بنائے گئے ۳۱ افراد میں سے ۹ افراد کو آزاد کر دیا گیا ہے۔
افغانستان کے نائب صدر سرور دانش نے اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے: خوش قسمتی سے ملک کے اعلی حکام کی تلاش و کوشش کے بعد شیعہ ہزارہ جماعت کے یرغمالی بنائے گئے ۳۱ افراد میں سے ۱۹ افراد کو آزاد کروا لیا گیا ہے۔
غزنی شہر کے گورنر ظفر شریف نے بھی اس خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ۱۹ افراد سفید ریش افراد کی زحمتوں سے آزاد ہوئے ہیں۔
ظفر شریف نے آزاد شدہ افراد کی جسمانی حالت کو بہتر بتاتے ہوئے ان کی رہائی کے بارے میں مزید معلومات بیان کرنے سے انکار کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ باقی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بھی تلاش و کوشش جاری ہے۔
واضح رہے کہ شیعہ ہزارہ جماعت کے ۳۱ افراد ڈھائی ماہ قبل کابل کی طرف سفر کے دوران زابل شہر میں دھشتگردوں کے ہاتھوں گرفتار ہو گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲