اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی نے تہران میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکراتی عمل کے بارے میں کہا کہ مذاکرات بخوبی آگے بڑھ رہے ہیں اور مذاکراتی ٹیم قومی مفادات اور حاکمیت کا بخوبی دفاع کر رہی ہے اور نظام کے عہدیداروں کے توسط سے طے کردہ دائرہ کار سے باہر کسی بھی چیز پر عمل نہیں ہو گا- انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ جو بھی معاہدہ ہو گا یقینا اس اتفاق کی بنیاد پر ہے کہ جس پر ملک کے اندر حکام کے درمیان اتفاق رائے حاصل ہوا ہے- ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے نیوکلیئر ہسپتال کی تعمیر کے بارے میں کہا کہ یہ اسپتال کہ جو تہران میں تعمیر کیا جائے گا، بہت ہی وسیع ہو گا اور اس طرح ہم ایسے بہت سے مریضوں کاعلاج ایران میں ہی کرسکیں گے جو اس سے پہلے صعب العلاج بیماریوں کا علاج کرانے کے لیے دوسرے ممالک جایا کرتے تھے.
.....
/169