اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات نسل کشی کے مترادف اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اپنے ایک بیان میں یمن پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں شدت اور رہائشی علاقوں خاص طور پر شمالی یمن کے گنجان آبادی والے علاقوں پر بمباری کی مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان نے گذشتہ چالیس دنوں سے زیادہ عرصے سے یمن کے مختلف علاقوں پر رہائشی اور غیر رہائشی علاقوں کی تمیز کئے بغیر سعودی عرب کی اندھا دھند بمباریوں کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا۔ وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نےمطالبہ کیا کہ یمن کے نہتے عوام پر وحشیانہ حملے فورا بند کئے جائیں اور مظلوم اور ستم رسیدہ عوام تک امدادی سامان پہنچائے جانے میں تیزی لانے کے مقصد سے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا کہ یمن کے عوام کے لئے نئے راستوں کے زریعے ایران کی امداد ارسال کرنے کے لئے، ہم آہنگی عمل میں آچکی ہے اور امید ہےکہ ایران کی انسان دوستانہ امداد کسی مشکل اور رکاوٹ کے بغیر یمنی عوام تک پہنچ جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲