10 مئی 2015 - 14:56
انصار اللہ یمن کی پانچ روزہ جنگ بندی پرمشروط رضامندی

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے سعودی عرب کی طرف سے پانچ روزہ جنگ بندی کے اعلان پر مشروط پر اتفاق کیاہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ یمن کی سیاسی کونسل نے سعودی عرب کی جانب سے منگل کے روز سے پانچ روزہ جنگ بندی کے اعلان پر اپنے پہلے ردعمل میں اعلان کیا ہے وہ ابتدائی شکل میں اس تجویز سے مشروط طور پر اتفاق کرتی ہے- اس بیان میں یمن کے عوام کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انصار اللہ تحریک یمن کے عوام کی مشکلات کو ختم کرنے اور کسی مشکل اور رکاوٹ کے بغیر یمن کے عوام کو امداد پہنچانے کے لیے ہر قسم کی کوشش کا خیرمقدم کرتی ہے- اس بیان میں یمن پر سعودی عرب کی فوجی جارحیت کو رکوانے اور یمنی عوام کی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے برادر اور دوست ملکوں کی کوششوں کی تعریف کی گئی ہے اور اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ یہ کوششیں یمن کے عوام کی مشکلات کو ختم اور ان تک انسانی دوستانہ امداد پہنچنے کے منصوبے پر منتج ہوں گی- انصار اللہ یمن کے بیان میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں مذاکرات کی بحالی کی ضرورت پر دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے سلسلے میں یمنی عوام کی غیرمعمولی استقامت و پائیداری اور ان کی فداکاری کو خراج تحسین کرتے ہیں-

.......

/169