اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میکسیکو کے حکام کے حوالے سے خبروں میں کہا گیا ہےکہ زرعی شعبے سے وابستہ مزدوروں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں تین محنت کش ہلاک اور کم از کم ستر زخمی ہوگئے۔ میکسیکو کے شہر "سن کینٹین" کے مضافاتی علاقے "رانچو سکو" میں زرعی شعبے سے وابستہ محنت کشوں کا کہنا ہے کہ جب تک وہ اپنے مطالبات سے مفامی انتظامیہ کے سربراہ کو آگاہ نہیں کردیتے، اپنی ہڑتال جاری رکھیں گے۔ میکسیکو کے یہ مزدور اپنی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ہی اپنی ابتر صورتحال اور اپنےخلاف ہونے والے ناروا سلوک کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ میکسیکو کے مزدوروں نے رواں سال سترہ مارچ سے اب تک متعدد مظاہرے کئے ہیں تاہم پولیس نے انہیں کچل دیا اور سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ اس رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے گیارہ ملین مقامی باشندے، جن میں اسّی فیصد زراعت سے وابستہ ہیں محنت کشوں کےحقوق اورہر طرح کے ورک پرمٹ سےمحروم ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲