10 مئی 2015 - 13:22
ماسکو میں پوتین اور مرکل کی ملاقات

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیرپوتین سے یوکرین کے بحران پر بات چیت کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمن چانسلر نے جو دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی غرض سے ماسکو کے دورے پر ہیں ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات کی- واضح رہے کہ یوکرین کے بحران پر روس اور مغرب کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد جرمن چانسلر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کررہی ہیں اور روسی صدر سے ان کی ملاقات انہی کوششوں کاحصہ ہے- بتایاجاتا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے کرملین میں ہونےوالی ملاقات میں باہمی تعلقات اور تجارتی تعاون میں توسیع جیسے معاملات پر بھی بات چیت کی ہے- جرمنی روس کا سب سے بڑا تجارتی شریک ہے اور دونوں ملکوں کا تجارتی حجم سالانہ اسّی ارب ڈالر تھا لیکن روس کے خلاف مغرب کی پابندیوں کی وجہ سے ماسکو اور برلین کے تجارتی لین کے حجم میں بھی کمی واقع ہوئی ہے -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲