10 مئی 2015 - 10:45
عراق کے 75 ہزار سکیورٹی اہلکارحضرت امام موسی کاظم (ع) کی عزاداری کی حفاظت پر مامور ہوں گے

عراقی ذرائع کے مطابق فرزند رسول اکرم (ص) حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے 75 ہزار عراقی سکیورٹی اہلکار عزاداروں کی حفاظت پر مامور ہوں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  فرزند رسول اکرم (ص) حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے 75 ہزار عراقی سکیورٹی اہلکار عزاداروں کی حفاظت پر مامور ہوں گے۔

عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے سعد معن نے کہا کہ امام موسی کاظم (ع) کی شہادت کے ایام میں 75 ہزآر سکیورٹی اہلکار حفاظت پر تعینات کئے جائیں ، ترجمان نے کہا کہ آج دیالی کی الخالص جیل سے فرار ہوتے ہوئے 50 دہشت گرد قیدی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ عراقی پولیس کے بھی 12 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

.......

/169