9 مئی 2015 - 21:08
صعدہ کی تاریخی مسجد پر بمباری، چودہ شہید و زخمی

سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صعدہ پر اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے اس صوبے کی تاریخی مسجد کو نشانہ بنایا جس میں چار افراد شہید اور دس دیگر زخمی ہوگئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صوبے صعدہ کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے اس تاریخی مسجد کے مشرقی دروازے کے حصے پر بمباری کی- سعودی جنگی طیارے، یمن میں مساجد سمیت تمام تاریخی عمارتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اس جارحیت کے نتیجے میں اب تک بہت سی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں- یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس وحشیانہ اقدام کے مقابلے میں عالمی ادارے منجملہ یونسکو خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے- یمن پر سعودی حملوں میں تباہ ہونے والی تاریخی عمارتوں میں، مسجد امام عبدالرزاق بن ہمام، بھی شامل ہے جو بارہ سو پچیس برس قبل یعنی
سنہ دو سو گیارہ ہجری میں بنائی گئی تھی- واضح رہے کہ یمنی عوام کی استقامت و پایداری سے سعودی حکام پر بری طرح بوکھلاہٹ طاری ہوگئی ہے اور اب وہ حتی مساجد اور مزارات کو بھی نشانہ بنار ہے ہیں- اطلاعات کے مطابق صعدہ میں یمن کے ایک بزرگ رہنما کے مزار کو چودہ مرتبہ سعودی طیارے اپنی بمباری کا نشانہ بناچکے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169