9 مئی 2015 - 14:38
ایران کے تاریخی شہر کاشان میں گلاب اور عرق گلاب کا تہوار

كاشان ميں عرق گلاب كا تہوار بہت سے سياحوں كو اپني طرف متوجہ كرتا ہے. روزانہ 80 ہزار كے قريب لوگ مختلف شہروں سے كاشان كا دورہ كرتے ہيں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہر سال مئی کے دوسرے نصف حصے کے دوران گلاب اور عرق گلاب کا تہوار ایرانی تاریخی شہر 'کاشان' میں منعقد کیا جاتا ہے اس موقع پر گلابوں کے مراکز کو دیکھنے کے لئے اندرون اور بیرون ملک سے شائقین کاشان شہر کا دورہ کرتے ہیں.

اوائل مئي سے جون كے وسط تك گلاب اٹھانے اور گلاب كے پاني كي تياري كے لئے بہترين موسم ہے.
مئي كے شروع ميں، گلاب كي خوشبو كاشان كے مختلف علاقے 'قمصر جوشقان قلي، بارزك اور ني سار' پر پھيل جاتي ہے.
كاشان ميں عرق گلاب كا تہوار بہت سے سياحوں كو اپني طرف متوجہ كرتا ہے. روزانہ 80 ہزار كے قريب لوگ مختلف شہروں سے كاشان كا دورہ كرتے ہيں.
كاشان كے اضلاع ميں سياحوں كي آمد سے علاقے كي معيشت پر مثبت اثر پڑتا ہے.
گمسر كے لوگ بڑے بڑے برتنوں ميں ابال كر خالص عرق گلاب حاصل كرتے ہيں اور انكے شہر كے لئے يہ فخر كي بات ہے كہ اس عرق سے خانہ كعبہ (مكہ مكرمہ) كو دھويا جاتا ہے.
گمسر قديم شہر مركزي ايراني صحرا پر ايك روشن ستارہ كي طرح ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲