9 مئی 2015 - 08:52
انصاراللہ نے آل سعود کا دوسرا آپاچی ہیلی کاپٹر بھی مار گرایا

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ اس تحریک کے مجاہدین نے ہفتے کے دن صبح کے وقت صوبہ صعدہ میں سعودی عرب کا دوسرا آپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا اور دو پائلٹوں کو گرفتار کر لیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے یمن میں سعودی عرب کے دوسرے آپاچی ہیلی کاپٹر کے مار گرائے جانے اور دو پائلٹوں کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے- ان ذرائع نے کہا ہےکہ گرفتار ہونے والے پائلٹوں کے نام سلطان بن محمد الزھرانی اور عبداللہ الغامری ہیں- واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ نے جارح سعودی عرب کا ایک آپاچی ہیلی کاپٹر نجران کے علاقے میں مار گرایا تھا- البتہ سعودی عرب نے یہ دعوی کیا تھا کہ یہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی بنا پر گر کر تباہ ہوا ہے-

.......

/169