اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی علاقائی اور عالمی تنظیموں اور کارکنوں ںے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی حکومت کے مخالف عالم دین شیخ نمر باقر النمر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سولہ مئی کو جلوس نکالے- انسانی حقوق کی ان تنظیموں اور سرگرم کارکنوں نے شیخ نمر باقر النمر کی سزائے موت کے فیصلے کی منسوخی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے-
بہت سی بین الاقوامی تنظیموں نے شیخ نمر باقر النمر کی سزائے موت کے حکم پر عملدرآمد کے بارے میں خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ شیخ نمر باقر النمر کو حریت پسندی اور آزادی بیان کے حق کے حصول کی کوشش کی سزا دی جا رہی ہے- شیخ نمر باقر النمر کو جولائی دو ہزار بارہ میں عوام کو آل سعود کی حکومت کے خلاف اکسانے کے بےبنیاد الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تب سے اب تک وہ آل سعود کی جیل میں قید ہیں-
.......
/169