اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق علی شمخانی نے جمعے کو جنوب مغربی ایران کے علاقے " ہویزہ " کی آزادی کی تینتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران نے ثابت کردیا ہے کہ کوئی بھی اس سے طاقت اور دھمکی کی زبان استعمال نہیں کر سکتا- ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ایران کبھی بھی بین الاقوامی اداروں میں اپنے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گا- علی شمخانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے علاقے میں داعش دہشتگرد گروہ کو جنم دیا ہے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، علاقائی رقابت کے کھیل میں مغرب کے منصوبے کے دھوکے میں نہیں آئے گا، جس طرح وہ داعش کے مسئلے میں، اس کو جنم دینے والوں کے دھوکے میں نہیں آیا- ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے یمن میں آل سعود کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج ان جرائم کا باعث بننے والوں اور ان کے حامیوں کو اپنے ان مذموم اقدام کا جواب دینا پڑے گا- علی شمخانی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اسلام کے نام پر فخر کے ساتھ فلسطین، یمن، عراق اور شام کے مظلوم عوام کا دفاع کر رہا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169