8 مئی 2015 - 18:17
سعودی عرب دہشت گردی کا مرکز اور امریکی اسلام کا محور

اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام نے یمن کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئےملک بھر میں امریکہ اور آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں مظاہرین نے قرارداد میں سعودی عرب کو دہشت گردی کا مرکز اور امریکی اسلام کا مظہرراردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام نے یمن کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئےملک بھر میں  امریکہ اور آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں مظاہرین  نے قرارداد میں سعودی عرب کو دہشت گردی کا مرکز اور امریکی اسلام کا مظہرراردیا ہے۔

قرارداد سات شقوں پر مشتمل ہے جس میں عالمی اداروں پر زوردیا گيا ہے کہ وہ یمنی عوام پر سعودی عرب کے ظالمانہ، وحشیانہ اور سفاکانہ ہوائی حملوں کو روکنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

مظاہرین نے سعودی عرب کی یمن پر جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے ایجنڈے پر کام کررہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اسلام اور امت مسلمہ کے ساتھ خیانت کا ارتکاب کرکےامریکہ و اسرائیل کے ساتھ دوستی کو مضبوط بنا رہا ہے۔ ایرانی عوام نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے متاثرین تک انسانی بنیادوں امداد بہم پہنچانے پر تاکید کی ہے اور سعودی عرب کی طرف سے امداد رسانی میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے مظاہرین عالمی عدالت میں سعودی عرب کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے سلسلے میں مقدمہ قائم کرنے پر بھی تاکید کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169