7 مئی 2015 - 07:02
ایران ایک متحد عراق کی حمایت کرتا ہے: امیر عبد اللہیان

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ایک متحد، خودمختار اور آئین کے مطابق ایک فیڈرل عراق کی ہمہ جانبہ حمایت کرتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حیسن امیر عبداللہیان نے فارس کو ایک انٹرویو میں کہا کہ تہران دہشت گردی سے مقابلے کے لئے بغداد کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ایران کی مدد، عراق کے کرد، سنی اور شیعہ عوام سب کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق کی سلامتی کو علاقے کی سلامتی کی کنجی سمجھتا ہے اور یمن اور شام میں انجام پانے والے دہشت گردانہ اور جارحانہ اقدامات کے عراق اور علاقے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ عراق، شام، یمن اور خلیج فارس کے ممالک مل کر علاقے کی سلامتی کےبارے میں غور و خوض کریں۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران علاقے کے کسی بھی ملک میں بد امنی کو پورے علاقے کی بد امنی قرار دیتا ہے اور ایران، علاقے میں پائیدار امن و صلح کے قیام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام اور ایٹمی مذاکرات، علاقے میں کسی بھی فریق یا ملک کے خلاف نہیں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲