5 مئی 2015 - 12:03
ہم یمن کے مظلوم عوام تک اپنی امداد پہنچانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یمن کی سلامتی ایران اور علاقے کی سلامتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یمن کی سلامتی ایران اور علاقے کی سلامتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے المنار ٹی وی چینل کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ہم یمن کے مظلوم عوام اور اسی طرح یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں اور اس ملک کا محاصرہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ یمن کی سلامتی، ایران اور علاقے کی سلامتی ہے اور ہم یمن کے عوام تک انسان دوستانہ امداد پہنچانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نے علاقے میں ایک اسلامی ملک یعنی یمن پر حملہ کیا ہے اور آج یمن غزہ نہیں ہے کہ جس کا وہ محاصرہ کر لیں، ہم یمن کا محاصرہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲