اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی طیارے اور جنگی بحری جہاز اس کے قریب ہونا چاہتے تھے لیکن وارننگ کے بعد انھوں نے اپنا راستہ بدل لیا-
رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران خلیج عدن میں امریکہ کے جاسوس طیاروں اور جنگی بحری جہازوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بحری بیڑے کے قریب دیکھا گیا-
پیر کے دن امریکہ کے پی تھری سی نامی دو جاسوس طیارے اور ڈی ڈی جی ایٹی ون ڈسٹرائر اسلامی جمہوریہ ایران کے بحری بیڑے سے پانچ میل کے اسٹینڈرڈ فاصلے کی خلاف ورزی کرنا چاہتے تھے لیکن ان کو ایرانی بحری بیڑے کی جانب سے وارننگ دی گئی جس کے فورا بعد انھوں نے اپنا راستہ بدل لیا-
.......
/169