5 مئی 2015 - 05:10
شہر عدن پر چوبیس گھنٹوں میں ۱۵۰ سعودی حملے+تصاویر

اس نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے شہر عدن کے مختلف مقامات پر۱۵۰ مرتبہ بمباری کر کے دسیوں بے گناہ باشندوں کو شہید کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المسیرہ ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی عرب نے یمن کے شہر عدن پر ۱۵۰ جارحانہ حملے کئے ہیں۔
اس نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے شہر عدن کے مختلف مقامات پر بمباری کر کے دسیوں بے گناہ باشندوں کو شہید کر دیا ہے۔
سعودی عرب کے شہر عدن پر حملے اس وقت شدت اختیار کر گئے جب سعودی جنگی کشتیوں کو شدید شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یمن سے باوثوق ذرائعے کے مطابق سعودی عرب کی ۵۰ جنگی کشتیاں جو بھاری مقدار میں اسلحے کے ساتھ یمن پر دریائی راستے سے حملہ کرنے کی کوشش کر رہی تھیں کو انصار اللہ نے اپنی جوابی کاروائی کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ کو اپنے تصرف میں لے لیا اور ان میں موجود سعودی فوج کو بھی گرفتار کر لیا۔
سعودی عرب کا دریائی راستے سے یمن پر دوسرا بڑا حملہ تھا جو گزشتہ روز شکست سے دوچار ہوا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے ایک ماہ قبل یمن کے مستعفیٰ صدر منصور ہادی کو اپنے عہدے پر واپس لوٹانے کے لیے اس ملک پر چڑھائی کی اور ایک ماہ کی بربریت اور بارہ سو زیادہ بے گناہ لوگوں کے قتل عام کے باوجود منصور ہادی کو اس کے عہدے پر واپس لوٹانے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔ یہ ایسے حال میں ہے کہ یمن کی فوج انصار اللہ کے ساتھ مل کر اپنے ملک کا دفاع کر رہی ہے اور یمن کے عوام مسلسل سعودی عرب کی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲