5 مئی 2015 - 04:50
مغرب گستاخی کرے گا تو ہم بھی یورینیم افزودہ کریں گے: لاریجانی

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہےکہ اگر مغربی ممالک گستاخی کریں گے تو ہم بھی اپنی ضرورت کے مطابق ایران میں یورینئم افزودہ کریں گے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایٹمی مذاکرات میں مغرب کی زیادہ طلبی اور توسیع پسندی کے بارے میں کہا اگر مغربی ممالک نے گستاخی کی اور مذاکرات میں کچھ کہا اور عملی طور کوئی اور قدم اٹھایا تو ایران یورینئم کی افزودگی کے مسئلے میں اپنے ماضی کے راستے پر لوٹ آئے گا۔

ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ امریکہ اور یورپ نے جب ایران کی استقامت کو دیکھا تو انہوں نے ایران میں ہی یورینیم کی افزودگی انجام دیئے جانے کو قبول کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر نگرانی کے لئے امریکیوں کو کوئی نظر دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے اسی طرح علاقے میں داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کے بارے میں کہا کہ ایران کو متعدد علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کا سامنا ہے۔

.......

/169