اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے روز کہا کہ مشترکہ اقدام پروگرام سے موسوم جامع ایٹمی سمجھوتے کے، متن کی تیاری کے کام میں، پیشرفت ہو رہی ہے تاہم کچھ مسائل کی بنا پر دشواریوں کا بھی سامنا ہے۔ محمد جواد ظریف نے یہ بات، نیویارک میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جاری مذاکرات کے موقع پر کہی- انھوں نے اپنے ٹوئیٹر پر بھی لکھا ہے کہ متن کی تیاری کا کام، آگے بڑھ رہا ہے اور یہ ایسے میں ہے کہ بہت سے دشوار مسائل، ابھی بھی موجود ہیں جنھیں حل کیا جانا باقی ہے۔ ایران کے وزیرخارجہ کا اشارہ، ان نکات کی جانب ہے کہ جن پر ابھی بھی مذاکراتی فریقوں کے درمیان اختلافات باقی ہیں اور وہ کسی، مشترکہ نقطہ نظر تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح لکھا ہے کہ ہم نے اس ساختہ و پرداختہ بحران کو ختم کرنے، اور نئے افق روشن کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ مشترکہ اقدام پروگرام کی مدت میں، دوسری بار توسیع کی بنیاد پر، ایران اور دنیا کی چھ بڑی طاقتوں نے تیس جون تک جامع ایٹمی سمجھوتے کے حصول سے اتفاق کیا ہے۔
.......
/169