3 مئی 2015 - 15:39
عراق کی وحدت کو ٹھیس پہنچانے والے منصوبے قابل قبول نہیں: العبادی

عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ عراق کے قومی اقتدار اعلی کی پامالی اور وحدت کو کمزور کرنے والے منصوبے مسترد ہو جائیں گے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن کے ساتھ ٹیلی فونک گفگو میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ہم عراق کے قومی اقتدار اعلی کی پامالی اور اتحاد کی کمزوری کا باعث بننے والے منصوبوں کے مخالف ہیں- السومریہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن کے ساتھ اس ٹیلی فونک رابطے میں حیدرالعبادی نے عراق کی تازہ ترین سیاسی و سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے عراق کی ارضی سالمیت کے تحفظ، بغداد کے اقتدار اعلی اور اس کے داخلی امور میں عدم مداخلت پر تاکید کی- انھوں نے کہا کہ وہ ہر اس منصوبے یا تجویز کے مخالف ہیں جو اتحاد کے کمزور ہونے اور عراق کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی پر منتج ہو- عراقی حکومت نے، عراقی کردوں اور اہلسنت کے سلسلے میں امریکی کانگریس کی مجوزہ قرارداد کو دو متوازی حکومت کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ یہ مجوزہ قرارداد علاقے میں مزید تقسیم بندی کا باعث ہوگی- کانگریس کے مجوزہ منصوبے کے تحت امریکا، عراق کو، شیعہ ، سنی اور کرد، تین علاقوں میں تقسیم کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲