3 مئی 2015 - 13:17
جنوبی وزیرستان؛ دھشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار جانبحق

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں ایک اہلکار جانبحق ہوگیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں ایک اہلکار جانبحق ہوگیا۔

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار جانبحق ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲