3 مئی 2015 - 12:30
شام؛ ادلب میں فوج کی وسیع کاروائی، سیکڑوں دھشتگرد ہلاک

شام کے صوبے ادلب میں فوج نے وسیع پیمانے پر کاروائی کرکے تکفیری دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے سیکڑوں افراد کو ہلاک کردیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے صوبے ادلب میں فوج نے وسیع پیمانے پر کاروائی کرکے تکفیری دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے سیکڑوں افراد کو ہلاک کردیا-
رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے افسروں اور فوجی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد نے جسر الشغور میں ایک اسپتال پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے سیکڑوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جبل اربعین کے علاقے میں بھی شامی فوج نے دہشت گرد گروہ کے حملوں کو ناکام بنادیا۔ صوبہ لاذقیہ کے شمال میں بھی شامی فوج نے کاروائی کرتے ہوئے "جب الاحمر" نامی علاقے کو آزاد کرالیا ہے۔ اسی طرح شامی فوج نے صوبے ریف دمشق میں واقع علاقے مشرقی غوطہ کے اطراف کے زرعی علاقوں اور میدعا نامی ایک گاؤں کو آزاد کرالیا ہے اس کاروائی میں بھی فوج نے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲