اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں اقوام متحدہ کے نمائندے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ مہینے دہشت گردانہ کاروائیوں میں آٹھ سو بارہ افراد جاں بحق اور سترہ سو چھبیس زخمی ہوئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں پانچ سو پینتیس اور زخمی ہونے والے چار سو چھپن افراد، عام شہری ہیں۔ عراق میں گذشتہ مہینے دہشت گردانہ واقعات میں سیکورٹی فورسیز، پیشمرگہ ملیشیا، خصوصی فورس اور مزاحمتی گروہ کے دو سو ستتّر افراد جاں بحق جبکہ دو سو ستّر زخمی ہوئے ہیں- اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق گذشتہ ماہ ستّائیس اپریل کو داعش دہشت گردوں نے تقریبا تین سو ایزدیوں کا قتل عام کیا تاہم اس خبر کی حقیقت کا پتہ لگانے کی کوشش جاری ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169