اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش نے جمعے کے دن سیکڑوں ایزدیوں کو تلعفر کے علاقے میں قتل کرکے ان کی لاشوں کو ایک گڑھے میں پھینک دیا- نینوا کے گورنر نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ نے جمعے کے دن ایزدیوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا اور سیکڑوں بے گناہ ایزدیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-ڈیموکریٹک نیشنل یونین آف کردستان کے ایک رہنما نے بھی کہا ہے کہ موت کے گھاٹ اتارے جانے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور ایزدیوں کے علاوہ بعض شیعہ مسلمانوں کو بھی شہید کر دیا گیا ہے- واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے گزشتہ سال اگست کے مہینے سے ایزدیوں کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169