اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں العالم چینل کے دفتر انچارج نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز ادلب کے مضافات میں العالم کی نیوز کی ٹیم پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے- حسین مرتضی نے کہا کہ اس ٹیم کے افراد جب ادلب کے مضافات میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کاروائیوں کی رپورٹنگ کر رہے تھے اسی وقت دہشت گردوں کی گولہ باری کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا- واضح رہے کہ اس سے قبل حسین مرتضی مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ میں زخمی ہوگئے تھے اور پریس ٹی وی کا ایک رپورٹر بھی رپورٹنگ کے وقت دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگیا تھا-
۔۔۔۔۔۔۔
/169