ال بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے ملک کے شمالی علاقوں میں پیشقدمی کے ساتھ ہی دمشق کے مضافات میں بھی مسلح گرہوں کے ٹھکانوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں- شامی فوج کے توپخانوں نے شمالی جسرین میں جیش الاسلام نامی مسلح گروہ کے دو اڈوں پر حملہ کیا- جبکہ جزیان کے زبدین دیہات کے مضافات میں شدید جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں جس کے نتیجے میں بہت سے مسلح افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں- فوجی امور کے ماہر ثابت محمد کہتے ہیں کہ فوج نے اس وقت اپنے حملوں کا سلسلہ زبدین، دوما، زبدانی اور مغربی قلمون پر مرکوز کر رکھا ہے- فوج نے شام کے مختلف علاقوں میں اچھی پیشقدمی بھی کی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ میدان جنگ میں فوج کو برتری حاصل ہے- مغربی دمشق کے مضافات میں واقع مکالبیہ گاؤں میں بھی فوج نے مسلح افراد کے ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا ہے- وادی عین - ترما میں بھی شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں جبکہ فوج نے داریا میں مسلح گروہوں پر کاری ضربیں لگائی ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲