11 مئی 2025 - 08:27
وسیع پیمانے پر آتشزدگی اس بار مقبوضہ فلسطین کے شمال میں

مقبوضہ قدس شریف میں وسیع پیمانے پر آتشزدگیوں کے 10 دن بعد، اب الجلیل میں یہودی آبادکاروں کی ایک نوآبادی کے آس پاس کی پہاڑیاں لقمۂ آتش بنی ہوئی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عبرانی زبان کے سوشل ویب فورمز نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں واقع الجلیل کے علاقے میں "دیر حنا" نامی یہودی نوآبادی میں وسیع پیمانے پر آتشزدگی کی خبر دی ہے۔

اس آتشزدگی سے متعلق نشر ہونے والی ویڈیوز سے (کسی حد تک) آتشزدگی کی وسعت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

دو روز قبل جمعہ کے روز بھی مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع علاقوں "یافۃ الناصرہ" اور "الناصرہ" کے علاقوں کے درمیانی حدود میں وسیع پیمانے پر آتشزدگی کی خبر آئی تھی جو قریبی رہائشی علاقوں کے قریب پہنچ چکی ہے۔

یہ آتشزدگی ایسے حال میں شروع ہوئی ہے کہ 10 روز قبل بھی مقبوضہ قدس شریف کے اطراف کی پہاڑیوں میں وسیع پیمانے پر آتشزدگی کی وجہ سے 12400 ایکڑ جنگلی علاقہ جل گیا؛ قابضین کی کئی نوآبادیوں کو خالی کرانا پڑا اور قدس سے یافا (تل ابیب) جانے والی سڑک کئی گھنٹوں تک بند ہو گئی۔

صہیونیوں کو آگ بجھانے کے لئے یورپی ممالک کا دامن تھامنا پڑا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

وسیع پیمانے پر آتشزدگی اس بار مقبوضہ فلسطین کے شمال میں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha