اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | ویٹی کن سٹی کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون خاتونِ اوّل کے ہمراہ سینٹ پیٹرز باسیلیکا پہنچ گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے برطانوی شہزادے ولیمز، برطانوی برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سینٹ پیٹرز باسیلیکا پہنچ گئے ہیں۔
یٹیکن کے ذرائع کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے باسیلیکا میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ 88 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے 266 ویں سربراہ تھے، ان کے انتقال پر 9 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا جس کا آغاز آج سے ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتقال کرنے والے ہر پوپ کو سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں دفن کرنے کا رواج ہے مگر پوپ فرانسس کی وصیت کے مطابق انہیں سانتا ماریا میگیور کے باسیلیکا میں سپردِ خاک کیا جائے گا کیوں کہ یہ مقام ان کے پسندیدہ مقامات میں سے ایک تھا۔
یاد رہے کہ ویٹیکن کی جانب سے پوپ فرانسس کی موت سے متعلق جاری کیے گئے سرٹیفکیٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پوپ کی موت فالج کے دورے کے سبب ہوئی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ