23 اپریل 2025 - 17:14
چین کے نائب وزیر اعظم سےایرانی  وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

سید عباس عراقچی، وزیر خارجہ جمہوریہ اسلامی ایران، جو اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر بیجنگ کے دورے پر ہیں، نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے دائمی سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم، جناب دینگ شوئہ شیانگ سے ملاقات اور بات چیت کی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے چین کے نائب وزیر اعظم دینگ شوئہ شیانگ سے بیجنگ میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایران اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی کو یاد کرتے ہوئے، جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت حالیہ تعاون کا جائزہ لیا اور ۲۵ سالہ تعاون کے منصوبے کو تیز کرنے پر بات چیت کی۔ عراقچی نے چین کو ایران کا قابل اعتماد شراکت دار قرار دیتے ہوئے دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

عراقچی نے ایران کی ایشیا پر مبنی خارجہ پالیسی اور عالمی سطح پر یکطرفہ پالیسیوں کے خلاف ایران اور چین کے قریبی تعلقات کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے عالمی سطح پر قانون کے احترام اور فلسطین میں اسرائیلی نسل کشی کے حوالے سے فوری عالمی ردعمل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha