اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پیر 21 اپریل کی شام قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس ٹیلی فونی گفتگو میں، دوجانبہ روابط اورعلاقائی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات جاری رہنے پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں ہر قسم کے تعاون کے لئے دوحہ کی آمادگی کا اعلان کیا۔
آپ کا تبصرہ