اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں داخلے کے لئے پرمٹ کی شرط پر 23 اپریل سے عمل درآمد ہوگا، مملکت میں عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکی 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو واپس چلے جائیں لوٹ جائیں، واپس نہ جانا خلاف ورزی شمار کیا جائے گا۔
مذکورہ وزارت کا کہنا ہے کہ 23 اپریل کے بعد سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم غیر ملکیوں کو مکہ جانے کے لئے پرمٹ درکار ہو گا، پرمٹ کے بغیر جانے والوں کو شمیسی یا دیگر چیک پوسٹوں سے واپس بھیجا جائے گا۔
سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا کہ جن کے اقامے مکہ شہر سے جاری ہوئے ہیں انہیں پرمٹ سے استثنیٰ حاصل ہو گا، ایسے غیر ملکی جنہیں کام کی غرض سے مکہ یا مشاعر مقدسہ جانا ہوگا انہیں پورٹل سے پرمٹ لینا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ