10 اپریل 2025 - 16:51
دمشق: حرم سیدہ زینب(س) کی چھت اور گنبد پر پرچم واپس آگئے + ویڈیو

الجولانی دمشق میں آیا تو سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کے حرم کی چھت پر لگے پرچم اتار دیئے گئے لیکن اب پانچ ماہ بعد بام حرم ایک بار پھر پرچموں سے مزین ہو گیا۔


اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق حرم سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کی چھت پر جولانی کے تسلط کے پانچ بعد، حرم کے خادمین کی کوششوں سے "لبیک یا زینب" کے پرچم نصب کئے گئے ہیں۔ 
آستانہ زبنیبہ کے ایک خادم حسن الصمد کہتے ہیں کہ ہم نے تمام تر مشکلات اور پیچیدگیوں کے باوجود، "بالآخر رضامندی حاصل کر لی". 
پانچ ماہ قبل الجولانی نے بیرونی طاقتوں کی مدد سے شام میں اقتدار سنبھالا تو اس نے حکم دیا کہ آستانۂ زینبیہ میں موجود تمام بینرز، پرچموں، مذہبی اور دینی علامتوں اور کتبوں کو ہٹا دیا جائے۔ یہاں تک کہ سیدہ رقیہ بنت الحسین (سلام اللہ علیہا) کے گنبد کا پرچم بھی اتار لیا گیا۔ اُس دن حرم کے خدام کی آنکھیں اشکبار تھیں اور وہ مسلحین کی منت کر رہے تھے لیکن کوئی جواب نہیں پا رہے تھے۔ 


لیکن اب پانچ ماہ بعد، خدام حرم کی کوششوں سے، سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کی چھت اور گنبد پر ایک بار پھر سرخ پرچم نصب ہوئے ہیں جو کہ سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کے نام گرامی سے مزین ہیں۔ 
اس موقع پر ایک شامی خاتون زائرہ فاطمہ حسین نے کہا: جب تک زینب(س) ہیں کوئی پرچم بھی زمین پر گرا، نہیں رہے گا"۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha