فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے مصنوعی سیارچے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بغیر کسی حتمی فیصلے کے ملتوی کر دیا گیا ہے۔شمالی کوریا کے مصنوعی سیاہ کے حوالے سے سلامتی کونسل کا تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والاہنگامی اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا ۔تاہم اس مسئلے پر آئندہ بھی تبادلہ خیال جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدرات اقوام متحدہ میں میکسیکو کے سفیر نے کی ۔اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ شمارلی کوریا کے مصنوعی سیارے پر مشاورتی عمل جاری رہے گااور معاملے کی فوری نزاکت کو دیکھتے ہوئے سلامتی کونسل اپنی ذمہ داریاں پورے کرے گی،دوسری جانب اقوام متحدہ میں چین کے سفیر کا کہناتھاکہ اس معاملے پر بہت احتیاط سے مناسب فیصلہ ہونا چاہیے۔شمالی کوریا کے میزائل تجربے کو امریکہ ،جاپان اور جنوبی کوریانے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف وزری قراردیا ہے جبکہ روس اور چین محتاط انداز اختیار کیا ۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 154711
شمالی کوریا کے مصنوعی سیارہ سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بغیر کسی حتمی فیصلے کے ملتوی کر دیا گیا ہے۔