4 فروری 2025 - 11:08
خطے میں غیر علاقائی طاقتوں کی موجودگی، عدم استحکام کا باعث بنے گی، وزارت خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ قفقاز کے خطے، آرمینیا اور آذربائیجان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کی سلامتی ایران کےلئے اہم ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران اس بات پر زور دیا کہ قفقاز کے علاقے اور تمام پڑوسی ممالک کی سلامتی ایران کےلئے اہم ہے۔

بقائی نے مزید کہا کہ ہم جنوبی قفقاز کے علاقے میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کےلئے ہر قسم کی مدد کےلئے تیار ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے میں بیرونی طاقتوں کی موجودگی کے حوالے سے واضح کیا کہ ایران غیر علاقائی افواج کی موجودگی کو علاقائی استحکام کے مفاد میں نہیں سمجھتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران یہ سمجھتا ہے کہ غیر علاقائی طاقتوں کی موجودگی خطے میں عدم استحکام کا باعث بنے گی۔

بقائی نے کہا کہ ایران قفقاز اور تمام ہمسایوں کی سلامتی کو بہت اہمیت دیتا ہے جن میں آذربائیجان اور آرمینیا شامل ہیں۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110