اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے
مطابق، کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف (Dmitry Peskov)
نے ارنا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان جامع معاہدے میں،
فوجی، سیاسی، تجارتی، معاشی، تعلیمی، سائنسی، ثقافتی اور انسانی ہمدردی پر مبنی
سرگرمیوں جیسے موضوعات سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کیا جائے گا۔
انہوں نے روس کے صدر پوتین کا حوالہ دیتے
ہوئے واضح کیا کہ ایران اور روس کے مابین تعاون کسی دوسرے ملک کے مفادات کے خلاف
نہیں ہے۔
کریملن کے ترجمان نے ان دعوؤں کو مسترد کیا
جس میں کہا گیا تھا کہ ایران اور روس کے جامع تعاون معاہدے کا ٹرمپ کے واپس برسر
اقتدار آنے سے کوئی تعلق ہے۔ انھوں نے ان دعوؤں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا
کہ بہتر یہی ہے کہ سازشی ٹولے کو ان ہی چیزوں میں الجھا ہوا رہنے دیا جائے۔
دمیتری پسکوف نے زور دے کر کہا کہ اس
معاہدے پر گذشتہ دو سال سے دن رات محنت کی گئی ہے اور یہ جامع معاہدہ ایک تاریخی
واقعہ ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان
بدھ کے روز تاجکستان اور روس کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ
ان ممالک کے اعلی عہدے داروں سے بات چیت کریں گے۔
صدر پزشکیان اور صدر پوتین ماسکو میں ایران-روس
جامع معاہدے پر بھی دستخط کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
