اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق، فلسطینی صحافیوں اور نامہ نگاروں کی تنظیم نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ: سنہ 2024 میں غاصب صہیونی فوج کےہاتھوں 111 خواتین اور مرد صحافی شہید ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی فوج کے ہاتھوں سنہ 2024 میں 111 مرد و خواتین صحافیوں کی شہادت کے ساتھ 7 اکتوبر 2023 کو طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک فلسطینی صحافیوں کے شہداء کی تعداد 202 ہو گئی ہے۔
فلسطینی صحافیوں کی تنظیم کی اس رپورٹ میں مزید بتایا گيا ہےکہ اس کے علاوہ جنگ کے آغاز سے اب تک صحافیوں اور نامہ نگاروں کی گرفتاری اور حراست کے 145 معاملات درج کیے گئے ہیں اور ان میں سے تقریباً 60 صحافی ابھی بھی غاصب صہیونی فوج کی حراست میں ہیں۔